فتح جنگ کے اہل قلم | Fateh Jung K Ehl e Qalm | Pro Muddasir Shahdab | پروفیسر مدثر شاداب
فتح جنگ کے اہل قلم | Fateh Jung K Ehl e Qalm | Pro Muddasir Shahdab | پروفیسر مدثر شاداب
Couldn't load pickup availability
تحقیق ایک مشکل کام ہے اور یہ کام اس وقت مشکل سے مشکل تر ہو جاتا ہے جب آپ کے ممدوح کے متعلقین آپ کو اس کے کوائف مہیا کرنے میں لیت و لعل سے کام لیں۔ اور جب ممدوح سینکڑوں کی تعداد میں ہوں تو ان کے متعلقین کی تعداد ہزاروں کو جا پہنچتی ہے اور یوں یہ مشکل تر کام مشکل ترین ہو جاتا ہے۔ پروفیسر مدثر شاداب کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ اس نے ”فتح جنگ کے اہل قلم جیسے ادق موضوع کا انتخاب کیا جس میں سینکڑوں اہل قلم کے کو الف درکار تھے۔ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اس نے ایک ایک اہل قلم کے دروازے پر جا کر دستک دی۔ کسی نے تو دروازہ تک نہیں کھولا مگر کئی ایسے بھی تھے جنھوں نے اس کی آواز پر ایک ہی وقت میں دل اور دروازے دونوں وا کر دیئے۔ پروفیسر مدثر شاداب نے اپنے تحقیقی عمل کی بنیاد منطقی اور معروضی معیارات پر رکھتے ہوئے اپنے تعصبات کو کسی بھی سطح پر تحقیقی عمل میں داخل نہیں ہونے دیا۔ اس نوجوان محقق نے تمام تر موصولہ مواد کا تجزیہ کیا اور چھان پھٹک کے بعد صرف اس مواد کو اپنی تحقیق میں شامل کیا جو مستند تھا۔ اگر کہیں قیاس اور تخیل کی ضرورت پیش آئی تو تحقیقی اصولوں کے مطابق اسے دلائل کی روشنی میں پر کھا اور جانا گیا۔ پروفیسر مدثر شاداب کا یہ تحقیقی کام لائق صد تحسین ہے۔ اللہ کریم اس کے قلم کو دنیا کے لئے خیر کا وسیلہ بنائے۔
کرنل خالد مصطفیٰ
اسلام آباد
Low stock: 10 left
View full details