واشکاف بشارت محمود میرزا | Washkaf Bisharat Mehmod Mirza
واشکاف بشارت محمود میرزا | Washkaf Bisharat Mehmod Mirza
Couldn't load pickup availability
تعلیم جتنا فطری اور سادہ عمل ہے اتنی ہی پیچیدہ تعبیرات اس کے ساتھ جوڑ دی گئی ہیں - یہ شعوری پیچیدگی اس وقت پیدا کی جاتی ہے جب اقتدار کی صنعت اپنی توسیعات قائم کرتی ہے - مقتدرہ اپنی ترجیحات کو جو در اصل اس کی ضروریات ہوتی ہیں مفاد عام قرار دے کر ان کو مقدس باور کراتی ہے - یہاں تک کہ عوام ان کو کبھی قومی اہمیت کے تحت اور کبھی قداست کے قائم ہو چکے اعتبار کے تحت اہمیت دینے لگتے ہیں - ہماری تعلیم کے ساتھ بھی یہی ہوا ہے۔
واشکاف میں آپ ایک دوسرا بالکل مختلف زاویہ نظر ملاحظہ کریں گے - مجھے اصرار نہیں ہے صرف یہی زاویہ نظر درست زاویہ نظر ہے لیکن یہ مختلف زاویہ نظر درست زاویہ نظر کو ترتیب دینے اور ایک نئی ضروری بحث کے آغاز کی کوشش ہو سکتا ہے۔
واشکاف ان سب مفاہیم و مطالب کی کسی بھی طرح سے بازگشت نہیں ہے جو ہمارے ہاں عشروں سے تعلیم و تعلم کے عنوان کے تحت دہرائے چلے آتے رہے ہیں - شاید میں اپنی قلت اطلاع کے ساتھ زیادہ اعتماد کے ساتھ نہیں کہہ سکوں گا ،کسی متقاضی عصری تعلیم کی ضرورت کی بحث کو واشکاف سے پہلے باضابطہ طور پر کبھی اختیار نہیں کیا گیا تھا ؟ اس سنگین بے اعتنائی کو نرم ترین الفاظ میں عام قومی غفلت اور سستی ہی کہا جا سکتا ہے۔
واشکاف اپنے عنوان کے ساتھ ایک سیاسی ، صحافتی یا انقلابی سی کتاب لگے گی -دراصل ایسا کچھ بھی نہیں ہے - یہ بالکل بنیادی سے سوألات اور آرأ کا جائزہ لیتی ہے اور آسان سے سوألات پوچھتی ہے -یہ اپنے عنوان کے ساتھ صوتی آہنگ میں کچھ روسی سی بھی لگے گی -یہ اشتباہ جان بوجھ کر پیدا کیا گیا ہے - واشکاف کے ایک تو معروف معنی ہیں اور ایک معنی وہ ہیں جو میں نے مراد لیے ہیں جنہیں خوف فساد خلق سے میں کبھی ظاہر نہیں کروں گا ۔
ISBN 9786273002958
Pages 230
Low stock: 10 left
View full details