Skip to product information
آزادی کا طویل سفر |  Long Walk to Freedom | نیلسن منڈیلا Fiction House

آزادی کا طویل سفر | Long Walk to Freedom | نیلسن منڈیلا

Regular price  Rs.1,700.00 PKR Sale price  Rs.1,250.00 PKR

آزادی کا طویل سفر اور نیلسن مینڈیلا

تحریر :ایم فاروق قمر

بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ کا رخ موڑ دیتے ہیں، ایسے لوگ عظیم ہوتے ہیں اور ان عظیم لوگوں میں ایک نام نیلسن منڈیلا بھی ہے جس نے کہا تھا کہ:

"میں ایک مثالی جمہوریت اور آزاد معاشرے کا خواہش مند ہوں جس میں تمام لوگ ایک ساتھ امن سے زندگی بسر کر سکیں اور انہیں ایک جیسے مواقع میسر ہوں ۔یہ میرا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے میں زندہ ہوں لیکن اگر اس مشن کی تکمیل کے لئے مجھے زندگی کی قربانی بھی دینا پڑی تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا‘‘۔

نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ اور تمام دنیا میں ایک تحریک کا نام ہے جو اپنے طور پر بہتری کی آواز اٹھانے میں مشہور ہے۔ نیلسن منڈیلا کو ان کی چار دہائیوں پر مشتمل تحریک و خدمات کی بنیاد پر 250 سے زائد انعامات سے نوازا گیا جن میں سب سے قابل ذکر 1993ء کا نوبل انعام برائے امن ہے۔

نسلی عصبیت میں ڈوبی ہوئی حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کے 'جرم' میں ایک ربع صدی جیل میں قید رہنے والے حریت پسند رہنما نیلسن منڈیلا دیوارِ برلن کے گرنے کے اگلے برس سنہ 1990 میں عالمی دباؤ کی وجہ سے عمر قید سے قبل از وقتمیں ایک مثالی جمہوریت اور آزاد معاشرے کا خواہش مند ہوں جس میں تمام لوگ ایک ساتھ امن سے زندگی بسر کر سکیں اور انہیں ایک جیسے مواقع میسر ہوں ۔یہ میرا مشن ہے جس کی تکمیل کے لئے میں زندہ ہوں لیکن اگر اس مشن کی تکمیل کے لئے مجھے زندگی کی قربانی بھی دینا پڑی تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا‘‘۔ جب وہ 11 فروری کو وکٹوریہ جیل سے اپنے اصولوں پر سمجوتہ کیے بغیر رہا ہوئے تو اس منظر کو دنیا بھر کے مغربی ٹیلی ویژن چینلوں نے دکھایا۔ یہ صرف ایک عظیم رہنما کی رہائی نہیں تھی بلکہ نسلی عصبیت کی شکست کا اعتراف بھی ہے۔ نومبر 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18 جولائی (نیلسن منڈیلا کا تاریخ پیدائش) کو نیلسن منڈیلا کی دنیا میں امن و آزادی کے پرچار کے صلے میں “یوم منڈیلا“ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

نیلسن روہیلا منڈیلا 18 جولائی 1918ء ترانسکی، جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے ۔جنوبی افریقا کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں جو 99-1994 تک منتخب رہے۔ صدر منتخب ہونے سے پہلے تک نیلسن منڈیلا جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کے کٹر مخالف اور افریقی نیشنل کانگریس کی فوجی ٹکڑی کے سربراہ بھی رہے۔ جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خلاف انھوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا اور جنوبی افریقہ کی عدالتوں نے ان کو مختلف جرائم جیسے توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقض امن اور دوسرے جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی۔ نیلسن منڈیلا اسی تحریک کے دوران میں لگائے جانے والے الزامات کی پاداش میں تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہے، انھیں جزیرہ رابن پر قید رکھا گیا۔ 11 فروری 1990ء کو جب وہ رہا ہوئے تو انھوں نے پر تشدد تحریک کو خیر باد کہہ کہ مذاکرات کا راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کو سمجھنے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد حاصل ہوئی۔

نسلی امتیاز کے خلاف تحریک کے خاتمے کے بعد نیلسن منڈیلا کی تمام دنیا میں پزیرائی ہوئی جس میں ان کے مخالفین بھی شامل تھے۔ جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا کو “ماڈیبا“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جو منڈیلا خاندان کے لیے اعزازی خطاب ہے۔ انہوں نے 2003 میں عراق امریکہ جنگ میں امریکہ کے بڑھتے ہوئے مظالم دیکھے تو بش سینئر کو ایک خط لکھا کہ ''اپنے بیٹے کو ان مظالم سے روکو‘‘۔اس موقع پر انہوں نے مزید لکھا کہ ''میں ایسی طاقت کی مذمت کرتا ہوں جس کا صدر دور اندیشی کی صلاحیت سے عاری ہو ، جو صحیح طریقے سے سوچ بھی نہیں سکتااور دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے‘‘ ۔

نیلسن منڈیلا کو دور جدید میں ایک قابل احترام لیڈر کی حیثیت سے جو شہرت اور مقام ملا ہے وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوا ہے ۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی نسل پرست حکومت کے خلاف جو طویل جدو جہد کی اس کا ثمر آج سب کو مل رہا ہے۔

آزادی کا طویل سفر، نیلسن مینڈیلا کی خود نوشت سوانح حیات ہے، جو 1995 میں شائع ہوئی۔

(ایم فاروق قمر کی تصنیف روشن ستارے سے اقتباس)

Shipping & Returns

DELIVERY TIME 2 To 4 WORKING DAYS. BOOKS RETURN TIME START AFTER RECEIVING BOOK ( 7 DAYS )

Top Book Recommendations

لوگوں کو سوچنے دو | Logo Ko Sochany Do | Qazi Javed | Let The People Think

لوگوں کو سوچنے دو | Logo Ko Sochany Do | Qazi Javed | Let The People Think

Regular price  Rs.900.00 PKR Sale price  Rs.800.00 PKR
پاکستان عسکری ریاست | Pakistan Askari Riyasat | Dr Naeem Taqir | The Pakistan Garrison State

پاکستان عسکری ریاست | Pakistan Askari Riyasat | Dr Naeem Taqir | The Pakistan Garrison State

Regular price  Rs.1,300.00 PKR Sale price  Rs.900.00 PKR
Prisoners of Geography | سرحدوں کے قید | Tim Marshall | ماضی حال اور مستقبل کا جغرافیائی جائزہ

Prisoners of Geography | سرحدوں کے قید | Tim Marshall | ماضی حال اور مستقبل کا جغرافیائی جائزہ

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.875.00 PKR
سرمایہ | Sarmaya | Karl Marx

سرمایہ | Sarmaya | Karl Marx

Regular price  Rs.500.00 PKR Sale price  Rs.400.00 PKR
Sale price  Rs.400.00 PKR Regular price  Rs.500.00 PKR
The Wisdom of Life | Arthur Schopenhauer | عقل زیست | آرتھر شوپنہار

The Wisdom of Life | Arthur Schopenhauer | عقل زیست | آرتھر شوپنہار

Regular price  Rs.700.00 PKR Sale price  Rs.475.00 PKR
مارکسزم اور آج کی دنیا | Marksim Aur Ajki Dunya

مارکسزم اور آج کی دنیا | Marksim Aur Ajki Dunya

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.450.00 PKR
Sale price  Rs.450.00 PKR Regular price  Rs.600.00 PKR
مجموعہ آصف فرخی (افسانوی ) | Majmao Asif Farkhi | ترتیب و تدوین | رخسانہ پروین

مجموعہ آصف فرخی (افسانوی ) | Majmao Asif Farkhi | ترتیب و تدوین | رخسانہ پروین

Regular price  Rs.2,000.00 PKR Sale price  Rs.1,300.00 PKR
سراہا کا شاہی گیت | Surah Shahi Ka Geet | Osho | Guru Rajneesh

سراہا کا شاہی گیت | Surah Shahi Ka Geet | Osho | Guru Rajneesh

Regular price  Rs.2,400.00 PKR Sale price  Rs.1,750.00 PKR
Sale price  Rs.1,750.00 PKR Regular price  Rs.2,400.00 PKR
دنیا پر کیس کی حکمرانی؟ | نوم چومسکی | Who Rules The World | Noam Chomsky

دنیا پر کیس کی حکمرانی؟ | نوم چومسکی | Who Rules The World | Noam Chomsky

Regular price  Rs.1,500.00 PKR Sale price  Rs.900.00 PKR
Decolonization and the Decolonized | Albert Memmi | نوآبادیاتی کا خاتمہ اور آزادی کا نیا افق

Decolonization and the Decolonized | Albert Memmi | نوآبادیاتی کا خاتمہ اور آزادی کا نیا افق

Regular price  Rs.900.00 PKR Sale price  Rs.700.00 PKR
ماورائے حدودِ دانش | Mawaray Hadod e Danish |Tantra Vision | Beyond The Barriers Of Wisdom

ماورائے حدودِ دانش | Mawaray Hadod e Danish |Tantra Vision | Beyond The Barriers Of Wisdom

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.450.00 PKR
The Future of Geography | Tim Marshall | جغرافیای مستقبل | رفعت طاہرہ

The Future of Geography | Tim Marshall | جغرافیای مستقبل | رفعت طاہرہ

Regular price  Rs.1,000.00 PKR Sale price  Rs.800.00 PKR
سرمایہ دارانہ نظام ایک المناک کہانی | Capitalism: A Ghost Story | Arundhati Roy | اروندھتی رائ

سرمایہ دارانہ نظام ایک المناک کہانی | Capitalism: A Ghost Story | Arundhati Roy | اروندھتی رائ

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.475.00 PKR
Money | Yuval Noah Harari | پیسہ | انسانی تاریخ میں دولت ، معیشت اور طاقت کا سفر

Money | Yuval Noah Harari | پیسہ | انسانی تاریخ میں دولت ، معیشت اور طاقت کا سفر

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.475.00 PKR
پنجاب میں برادریوں اور الیکٹ ایبلز کی سیاست | Punjab main Biradarion aur Electables ki Siyasat

پنجاب میں برادریوں اور الیکٹ ایبلز کی سیاست | Punjab main Biradarion aur Electables ki Siyasat

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.850.00 PKR
پنجاب اسمبلی تاریخ و تہذیب | Punjab Assembly Tarikh o Thazib

پنجاب اسمبلی تاریخ و تہذیب | Punjab Assembly Tarikh o Thazib

Regular price  Rs.1,500.00 PKR Sale price  Rs.1,000.00 PKR
Sale price  Rs.1,000.00 PKR Regular price  Rs.1,500.00 PKR