Skip to product information
The Metamorphosis | Franz Kafka | کایا کلپ | فرانز کافکا

The Metamorphosis | Franz Kafka | کایا کلپ | فرانز کافکا

Regular price  Rs.500.00 PKR Sale price  Rs.400.00 PKR

تبصرہ: محمد بلال رفیق 

کتاب کا اُردو ترجمہ منظور احمد نے ’’کایا کلپ‘‘ کے نام سے کیا ہے، جنھوں نے بلاشبہ اپنے تسلسل، روانی اور موزوں الفاظ کے چناو کے ساتھ ترجمہ کو چار چاند لگادیے ہیں۔

منظور احمد نے کہانی کی روح کو اُردو کے قالب میں ڈھالنے کی بھرپور اور قابلِ تحسین کوشش کی ہے۔ ترجمہ پڑھنے کے بعد یہ گمان ہی نہیں ہوتا کہ آیا آپ اصل کتاب پڑھ رہے ہیں، یا ترجمہ…… !

کہانی کی شروعات’’گریگر سیمسا‘‘سے ہو تی ہے، جو سفر کرنے والا سیلز مین ہے۔ایک دن جب وہ بیدار ہوتا ہے، تو بستر پر ایک خوف ناک رینگنے والے جانور میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ حقیقی طور پر سوچتا ہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا ہے……؟

اور وہاں اس کو سب کچھ بہت مخصوص نظر آتا ہے۔

بہر حال وہ گھڑی کی طرف دیکھتا ہے، وہ سوچتا ہے کہ وقت گزر رہا ہے اور مجھے اُٹھ کر کام پر جانا چاہیے۔ اسے جو کچھ محسوس ہوتا ہے، اس سے وہ حیران رہ جاتا ہے۔ کیوں کہ وہاب اپنی آہنی خول والی پشت کے بل لیٹا ہوا ہوتا ہے۔

وہ اپنے اُوپر اُٹھے ہوئے پیٹ کو دیکھتا ہے، جو محرابی حلقوں میں تقسیم ہوچکا ہوتا ہے۔ اس کی پتلی پتلی ٹانگیں بے بسی میں لہرا رہی ہوتی ہیں۔

کہانی آگے بڑھتی ہے اور اس کا دھیان اپنے خاندان کے بارے میں جاتا ہے کہ یہ میرا خاندان کیسے زندہ رہے گا؟ کیوں کہ وہ خاندان کی آمدنی کا واحد سہارا ہوتا ہے۔

اسی طرح وہ اپنی کمپنی کے بارے میں سوچتا ہے کہ آیا میرے باس کا کیا ہوگا۔ مَیں تو کبھی کام سے ناغہ بھی نہیں کرتا تھا اور پوری دل جمعی کے ساتھ کام کرتا تھا، تاکہ خاندان کا قرض اُتار سکوں۔

یوں تو کہانی کا اولین جملہ ہی اس ناولٹ میں اداسی اور ایک مخصوص قسم کا غیر موزوں ماحول پیدا کرتا ہے کہ ’’وہ ایک مہیب کیڑے کا روپ دھار چکا ہے۔‘‘

ان سطور سے مایوسی، حیرت اور قاری کے لیے دل جوئی بڑھ جاتی ہے، جو آخر تک برقرار رہتی ہے۔ اس صورتِ حال میں وہ اب بھی اپنے تقریباً کام اور ہر چیز پر غور کر رہا ہے۔ وہ اس بات پر غور کرتا ہے کہ اس کا خاندان ان تمام ذمے داریوں کو کیسے پورا کرے گا؟

ایک بار پھر، اس کے لیے حالات مزید افسوس ناک اور خوف ناک ہوجاتے ہیں۔ جب خاندان والے اُسے اِس حالت میں دیکھ کر کمرے میں بند کردیتے ہیں ۔

جہاں مرح اس کی بہن ’’گریٹی‘‘ اسے کھانا دینے جاتی ہے، تو وہاں اس کے والدین اس سے دوری اختیار کیے رکھتے ہیں۔

ایک بار جب اُس کی ماں اُس کے کمرے میں جاکر اس کی خوف ناک اور بدصورت شکل جو اَب ایک کیڑے کا روپ دھار چکا ہے، دیکھتی ہے، تو بے ہوش ہوجاتی ہے۔ جس پر اس کا باپ ’’مسٹر سمسا‘‘ اُسے اس کی خوف ناک حرکتوں کی وجہ سے مارتا ہے، اور وہ بیمار ہو جاتا ہے۔ وہ کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور بے سدھ ایک ہی جگہ پر پیٹ کے بل لیٹے رہتا ہے۔

اُس کی حرکتوں سے تنگ اُس کی بہن بھی ایک دن باپ کو کَہ ہی دیتی ہے کہ ’’اب اُس سے چھٹکارا حاصل کرلینا چاہیے!‘‘

اس کا خاندان یہ سمجھتا ہے کہ وہ یہ سب نہیں سمجھ سکتا۔ کیوں کہ ’’وہ سیم سا نہیں کیڑا ہے۔‘‘

انھی باتوں کی وجہ سے وہ افسردہ رہتا ہے، اور بالآخر ایک دن اس کی موت ہو جاتی ہے۔

جس دن وہ مر جاتا ہے، اسے گھر سے باہر نکال کر اس کا خاندان ایک نئی اور خوش حال زندگی شروع کر دیتا ہے۔

اس ناولٹ کو پڑھنے کے دوران میں ہنسی اور غم کی ملی جلی کیفیات میں ڈوبا رہا۔ ’’کا فکا‘‘ کی تحریروں میں یہ خاصیت ہے کہ وہ انسان کو دکھوں کے درمیان بے بسی اور لاچاری و مجبوری میں بھی بے تکے پن پر ہنستا ہے اور پڑھنے والوں کو ذہنی الجھاؤ میں ڈال کر ہنساتا ہے۔

مجھے یہ کہانی اس وقت مایوسی کی طرف لے گئی کہ ایک کام کرنے والے شخص کے پاس جب کرنے کو کچھ نہیں اور وہ مزید کام نہیں کرسکتا، تو کیسے اس کے خاندان والے اسے بوجھ اور مجبوری سمجھ کر اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ وہ بس ایک گندے کمرے میں بھوکا پیاسا پڑھا رہتا ہے۔ وہ ڈپریشن اور مایوسی میں جل جاتا ہے اور آخرِکار اسے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس بات پر ہنسی کے ساتھ رونا بھی آیا کہ تمام رشتے اُس وقت تک مخلص اور آپ کے ہم درد اور آپ کی کی خدمت اور آپ سے محبت کرنے والے ہیں، جب تک انھیں آپ سے مطلب ہو اور جب تک آپ ان پر بوجھ نہ ہوں۔

Shipping & Returns

DELIVERY TIME 2 To 4 WORKING DAYS. BOOKS RETURN TIME START AFTER RECEIVING BOOK ( 7 DAYS )

Top Book Recommendations

لوگوں کو سوچنے دو | Logo Ko Sochany Do | Qazi Javed | Let The People Think

لوگوں کو سوچنے دو | Logo Ko Sochany Do | Qazi Javed | Let The People Think

Regular price  Rs.1,000.00 PKR Sale price  Rs.675.00 PKR
پاکستان عسکری ریاست | Pakistan Askari Riyasat | Dr Naeem Taqir | The Pakistan Garrison State

پاکستان عسکری ریاست | Pakistan Askari Riyasat | Dr Naeem Taqir | The Pakistan Garrison State

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.900.00 PKR
Prisoners of Geography | سرحدوں کے قید | Tim Marshall | ماضی حال اور مستقبل کا جغرافیائی جائزہ

Prisoners of Geography | سرحدوں کے قید | Tim Marshall | ماضی حال اور مستقبل کا جغرافیائی جائزہ

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.900.00 PKR
اپنشد | ہندوستان کی قدیم دانش کا ماخذ | شنکر بھاشیہ

اپنشد | ہندوستان کی قدیم دانش کا ماخذ | شنکر بھاشیہ

Regular price  Rs.2,000.00 PKR Sale price  Rs.1,275.00 PKR
The Broken Journey | A Witness To Separation Of East Pakistan | Ghalib Ahmad Yar Khan

The Broken Journey | A Witness To Separation Of East Pakistan | Ghalib Ahmad Yar Khan

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.675.00 PKR
Sale price  Rs.675.00 PKR Regular price  Rs.1,200.00 PKR
Why I Write Essay | George Orwell | میں کیوں لکھتا ہوں

Why I Write Essay | George Orwell | میں کیوں لکھتا ہوں

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.450.00 PKR
Sale price  Rs.450.00 PKR Regular price  Rs.600.00 PKR
Decolonization and the Decolonized | Albert Memmi | نوآبادیاتی کا خاتمہ اور آزادی کا نیا افق

Decolonization and the Decolonized | Albert Memmi | نوآبادیاتی کا خاتمہ اور آزادی کا نیا افق

Regular price  Rs.900.00 PKR Sale price  Rs.600.00 PKR
The Wisdom of Life | Arthur Schopenhauer | عقل زیست | آرتھر شوپنہار

The Wisdom of Life | Arthur Schopenhauer | عقل زیست | آرتھر شوپنہار

Regular price  Rs.700.00 PKR Sale price  Rs.500.00 PKR
سرمایہ | Sarmaya | Karl Marx

سرمایہ | Sarmaya | Karl Marx

Regular price  Rs.500.00 PKR Sale price  Rs.400.00 PKR
Sale price  Rs.400.00 PKR Regular price  Rs.500.00 PKR
The Colonizer and the Colonized | Albert Memmi

The Colonizer and the Colonized | Albert Memmi

Regular price  Rs.800.00 PKR Sale price  Rs.575.00 PKR
Sale price  Rs.575.00 PKR Regular price  Rs.800.00 PKR
The Power of Geography | Tim Marshall | علی احمد چودھری | جغرافیایی قوتیں اور عالمی سیاسی معرکہ آرایی

The Power of Geography | Tim Marshall | علی احمد چودھری | جغرافیایی قوتیں اور عالمی سیاسی معرکہ آرایی

Regular price  Rs.1,200.00 PKR Sale price  Rs.750.00 PKR
Utopia |Thomas More | یوٹوپیا ایک بہشت گم گشتہ

Utopia |Thomas More | یوٹوپیا ایک بہشت گم گشتہ

Regular price  Rs.600.00 PKR Sale price  Rs.450.00 PKR
Sale price  Rs.450.00 PKR Regular price  Rs.600.00 PKR
The Future of Geography | Tim Marshall | جغرافیای مستقبل | رفعت طاہرہ

The Future of Geography | Tim Marshall | جغرافیای مستقبل | رفعت طاہرہ

Regular price  Rs.1,000.00 PKR Sale price  Rs.650.00 PKR
عظمتوں کا سفر | نپولین بونا پارٹ | Azmato KA Safar | Napoleon Bonaparte

عظمتوں کا سفر | نپولین بونا پارٹ | Azmato KA Safar | Napoleon Bonaparte

Regular price  Rs.1,000.00 PKR Sale price  Rs.650.00 PKR
افتاد گان خاک | Aftad Gan Khak | The Wretched of the Earth | Frantz Fanon

افتاد گان خاک | Aftad Gan Khak | The Wretched of the Earth | Frantz Fanon

Regular price  Rs.800.00 PKR Sale price  Rs.575.00 PKR
مقدمہ | Maqaduma | Franz Kafka | The Trial

مقدمہ | Maqaduma | Franz Kafka | The Trial

Regular price  Rs.700.00 PKR Sale price  Rs.500.00 PKR
Sale price  Rs.500.00 PKR Regular price  Rs.700.00 PKR